img not found
چہرے پرڈمپلز کیوں پڑتے ہیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چہرے پر ڈمپل کسے اچھے نہیں لگتے ؟ڈمپل آخر کیوں پڑتے ہیں ،ایسا کیوں ہے کہ آخر بہت ہی کم لوگوں کے چہروں پر یہ ڈِمپل مسکراہٹ کے دوران نظر آتے ہیں۔آخر اس کی وجہ کیا ہے؟تو اس کا جواب یہ ہے کہ اس حوالے سے سائنس خود بھی کوئی واضح رائے نہیں رکھتیبلکہ اس معاملے پر تقسیم نظر آتی ہے۔ویسے تصور کیا جاتا ہے کہ یہ ڈِمپل

جینیاتی اثر کے باعث ہوتے ہیں، یعنی اگر والدین کے چہروں پر یہ ڈمپل ہوں تو بچے کی خوبصورتی بھی اس سے بڑھ جاتی ہے۔ تاہم کچھ سائنسدانوں کا کہناہے

کہ یہ درحقیقت چہرے کے مسلز میں آنے والا نقص ہے، جسے zygomatic مسل کے اسٹرکچر میں آنے والا نقص بھی کہا جاسکتا ہے۔یہ وہ بڑا مسل ہے جو چہرے کے

سائیڈ میں ہوتا ہے، ڈِمپل کے بارے میں مانا جاتا ہے کہ یہ مسلز کو تقسیم کردیتے ہیں جو کہ عام طور پر ایک پیس میں ہوتا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ اس کا فائدہ کیا ہوتا ہے ؟ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ چہرے کے یہ گڑھے ارتقائی مراحل سے گزرے ہیں اور اس سے انسانوں کو اپنے چہرے کے تاثرات سے دوسروں سے ابلاغ کا راستہ ملا ہے۔ چہرے پر پڑنے والے ڈِمپل

ے لوگوں کو اپنی مسکراہٹ پر توجہ حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے اور خوشی کا اظہار بھی آسان ہوجاتا ہے اور ہاں یہ ڈِمپل قدرتی ہوتے ہیں انہیں کسی ٹیکنالوجی یا کسی اور طریقے سے چہرے پرنہیں لایا جا سکتا۔

Tags : general knowledge
آج کی زیادہ پڑھی گئی پوسٹیں

He is more generous than me

Forced rooster

Tum rooz mere ger hi kiyon ate ho

aysi ghazaein jo frege mein store krne se zehar ban jati hein

You fulfill my wish

Near the Day of Judgment, people will commit adultery with their wives

The biggest earthquake in history is coming

This bhangi is my teacher